ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھوت کا ڈر بھگانے کیلئے پوری رات شمشان گھاٹ میں سویا ٹی ڈی پی ممبر اسمبلی

بھوت کا ڈر بھگانے کیلئے پوری رات شمشان گھاٹ میں سویا ٹی ڈی پی ممبر اسمبلی

Sun, 24 Jun 2018 20:14:36    S.O. News Service

حیدرآباد،24؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )آندھرا پردیش کے گوداوری ضلع میں ایک شمشان گھاٹ کی تعمیر میں ہورہی تاخیر سے پریشان ٹی ڈی پی لیڈر نے جمعہ کو ایک انوکھا کام کیا ۔ ٹی ڈی پی ممبر اسمبلی نے جمعہ کی رات ہندو سمان واٹیکا شمشان گھاٹ میں گزاری تاکہ شمشان گھاٹ کی تعمیر میں مصروف مزدوروں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی جاسکے کہ بھوت جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔

پلاکولے سے ٹی ڈی پی ممبر اسمبلی نملا رام نائیڈو نے سونے سے پہلے رات کا کھانا بھی شمشان گھاٹ میں ہی کھایا ۔ صبح اٹھ کر وہ اپنے گھر گئے اور دن میں تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے پھر واپس لوٹے۔

نائیڈو نے کہا کہ میں آنے والے دو تین دنوں تک اسی جگہ پر سونے والا ہوں تاکہ مزدوروں کے دل سے بھوت کا خوف دور ہوجائے ، کیونکہ وہ شمشان گھاٹ میں آنے سے ڈرتے ہیں۔

دراصل اس شمشان گھاٹ کی جدید کاری کیلئے ایک سال پہلے تین کروڑ روپے منظور کئے گئے تھے ، لیکن مزدوروں کے دل میں بھوت کا ڈر ہونے کی وجہ سے تعمیر اتی کام کی رفتار کافی سست ہے ۔ شمشان گھاٹ میں تنہا سونے سے پہلے نائیڈو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسران اور ٹھیکہ داروں نے طویل عرصہ سے لٹکے اس کام کو آگے بڑھانے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔


Share: